چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کراچی کی تقریب حلف برداری

چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کراچی کی تقریب حلف برداری

views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

کراچی(گل حماد فاروقی) کراچی میں زیر تعلیم چترال سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کی تنظیم چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی انتحابات مکمل ۔ نو منتحب کابیہ نے کراچی میں آغاخان جم خانہ میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا ۔جس میں چترال کے ایم پی اے سید سردارحسین شاہ اورDOW UNIVERSITY OF HEALTH AND SCIENCE کے اسسٹنٹ پروٖفیسر ڈاکٹر حاکم شاہ نے نئے کابینہ سے حلف لیا۔

انتحابات کے مطابق درج ذیل کابینہ منتحب ہوا۔

سید ناصر علی شاہ(صدر)سجادعلی شاہ(نائب صدر)سید کریم علی شاہ(جنرل سیکرٹیری)مفتاح الدین(فنانس سیکر ٹیری)سیدامتیازالرحمٰن(انفارمیشن سیکرٹیری)محمد حنیف انجٰس (جوائنٹ انفارمیشن سیکر ٹیری) مقصودعلی(اسپورٹس سیکرٹیری)امتیازحسین شاہ(کلچرل سیکرٹیری)سفیراحمد(جوائنٹ کلچرل سیکرٹیری)شہاب الدین(جوائنٹ سیکرٹیری)صفدرحسین(ہیڈآف فیڈرل اُردو یونیورسٹی عبدل لحق کیمپس)شیر علی(ہیڈآف فیڈرل اُردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس)رحمت حسین(ہیڈآف اے۔کے۔ایچ۔ایس ایس) اعجازحسین(جوائنٹ ہیڈآف اے۔کے۔ایچ۔ایس ایس)مقرر ہوئے۔

چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا قیام 1962کو عمل میں آیا تھا اورایسوسی ایشن پشاورمیں اس وقت سے چترالی طلباء کے لئے ہر ممکن کام کر رہی ہے۔ پشاور کے بعد کراچی میں اس ایسوسی ایشن کا وجود عمل میں آیا ہے۔جس کا مقصد کراچی میں مقیم چترالی طلباء کی ہر ممکن مدد اور حوصلہ آفزائی کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ PK-90 سید سردار حسین شاہ نے طلباء پر زور دیا کہ وہ انتہائی شوق اور محنت سے اعلےٰ تعلیم حاصل کرے کیونکہ آج کے دور میں تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے نوجوانوں کو زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات اور دیگر سماجی برائیوں جیسے لعنت سے خود کو بچاکر رکھے اور تن من دھن سے تعلیم کی حصول پر توجہ دے تاکہ وہ بڑا آدمی بن کر ملک و قوم کا خدمت کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ چترال انتہائی ایک پسماندہ ضلع ہے مگر آپ جیسے نوجوان اعلےٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد چترال کا قسمت بدل سکتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے دعاء مانگی کہ اﷲتعالیٰ ہمیں ہماری اس مشن میں کامیابی عطاء فرمائیں آمین۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

لکھاری کے بارے میں

پامیر ٹائمز

pamir.times@gmail.com

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔