گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں علاقائی گرڈ قائم کرکے اسے قومی گرڈ سے ملایا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

گلگت (عبدلرحمان بخاری سے ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش ایشوز کو حل کرنے کے لیے کام کرونگا صحت اور تعلیم کے شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جاے گی وہ یہاں گورنر ہاؤس میں گلگت پریس کلب کے سنیر صحافیوں سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ چین گلگت بلتستان اور ادروں ملک کئی شعبوں میں 34 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جن کی تکمیل سے گلگت بلتستان اور ملک کی معشیت کو ترقی ملے گی.

انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے بھرپورکوشش کرونگا جبکہ قراقرم یونیورسٹی میں انتظامی بد نظمی پر وائیس چانسلر سے پوچھا جاے گا صدر مملکت نے کہا عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جاینگے گلگت بلتستان میں پاک چین راھداری منصوبے سے معاشی ترقی کے موقع کے میسر آینگے.

صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوے انہوں نے کہا کہ کریپشن نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رکھا ہے اس کے خاتمے کے لیے ھم سب کو مل جل کر کام کرنا ھوگا وطن عزیز نازک دور سے گزر رہا ھے. آج یک ملک کو خراب کیا گیا لیکن اب ملک ترقی کی رہ پر گامزن ھے معاشی ترقی بہتری کی طرف بڑھ رہی تھی کی دھرنوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا ھے بیرونی قرضے ادا کرنے کے لیے نزید قرضے حاصل کرنا پڑ رہےہیں ممنون حسین نے کہا کہ بعض ملکی ادارے خسارے سے دوچار ہیں جن کی نجکاری کرنا ضروری ھے گلگت بلتستان کے عوام کو فضائی سفر کی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے پروازوں میں اضافہ کیا جاے گا

اس سے قبل انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے دی جانے والی بریفینگ کے موقع پر ھدایت کی کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جاے اور ریجنل گریڈ اسٹیشن قائم کرکے نیشنل گریڈ سے منسلک کیا جاے.

منگل کے روز صدر پاکستان دو روزہ دورے پر گلگت پنچے تو ان کا گورنر وزیر اعلی و دیگر نے استقبال کیا.

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button