سیاست

کراچی، جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے تحریک انصاف کے زیر اہتمام تقریب کاانعقاد

پی ٹی

کراچی (پریس ریلیز) آج مورخہ ٢٤ اکتوبر ٢٠١٤ (بروز جمہ) کو کراچی کے سی ویو کے مقام پر گلگت بلتستان کی آزادی کا دن منایا گیا۔ یہ جشن پاکستان تحرئیک انصاف کراچی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کراچی ونگ کی جانب سے بڑے جوش خروش سے منایا گیا جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سینکڈوں نوجوانوں نے کراچی ونگ کے صدر احمد رانا اور نائب صدر خوشحال خان یاسینی کی قیادت میں شرکت کی- ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کراچی ونگ کے جنرل سیکریٹری علی تاج نے گلگت بلتستان کے آزادی کے دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کو باور کرایا کہ ٦ دائیاں گزرنے کے باؤجود خطہ گلگت بلتستان اپنے جائز آئینی حقوق سے محروم ہے، اور یس علاقے کے عوام کی امیدیں عمران خان کی آزادی تحریک سے وابستہ ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ اس خطے کو بھی حقوق دلواکر قومی دھارے میں شامل کریگا۔ دریں اثنا اس موقع پہ پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی اسد عمر، ایم پی ار خرم شیر اور ثمر علی خان ، پی ٹی آئی کمیٹی اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یاد رہے گلگت بلتستان کی آزادی کا دن یکم نومبر ہے لیکن محرم کی وجہ سے جشن آزادی گلگت بلتستان ایک ہفتہ پہلے منایا گیا جس کے لیے ہم گلگت بلتستان کے عوام پاکستان تحریک انصاف کی کراچی قیادت اور خاص کر چیرمین تحریک انصاف جناب عمران خان کا تہہ دل سے مشکور و ممنوں ہے کہ انہوں نے گلگت بلستان کے عوام کا دل جیت لیا اور گلگت بلتستان کے عوام اس احسان کو نہیں بھولیں گے اور ہم امید کرتے ہے کہ جشن آزادی گلگت بلتستان کا یہ سلسلہ ہر سال جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button