کالمز

صدر ممنون کیوں آے تھے 

صدر پاکستان ممنون حسین 21 اکتوبر کو گلگت کے دو روزہ دورے پر آے تھے یہ ان کا پہلادورہ گلگت تھا

صدر مملکت کے دورے سے عوام کو توقعات وابستہ تھی لیکن صدر نے عوامی توقعات کے برعکس کوئی ایسا اعلان نہیں کیا جو عوام کے لیے خوشی کا باعث بنتا

صدر کا دورہ گلگت اور بھارتی وزیراعظم مودی نے کشمیر کا دورہ کیا یہ دورے ایسے وقت میں ھوے جب پڑوسی ملکوں میں سرحدی کشیدگی پائی جارہی ہے، پاک بھارت قیادت کے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات بھی سامنے آرہے ہیں.

Bukhariان حالات میں صدر ممنون حسین کی جانب سے گلگت بلتستان کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے میں خطاب کے دوران گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کا اشارہ بھارتی سرکار کے لیے ایک پیغام ہے.

تنازعہ کشمیر کی موجودگی میں گلگت بلتستان کو پاکستان اپنے آئین کا حصہ کیسے بناے گا یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے. گلگت بلتستان کو آئینی صوبے کا درجہ ،کشمیر ،،سے ہاتھ دھونے کے مترادف ھوگا.

ان مشکلات کے نتیجے میں 68 سالوں سے گلگت بلتستان آئینی حقوق سے محروم ہے. ایسے میں صدر مملکت کا گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا اشارہ میٹھی لولی پاپ کے سوا کچھ نہیں.

بھارت اور پاکستان کی بدلتی صورتحال میں صدر کے دورہ گلگت اور مودی کے دورہ کشمیر کو اہمیت دی جارہی ہے.

گلگت بلتستان کو مسلہ کشمیر کی خاطر قربانی کا بکرا بنایا گیا یہاں کے عوام نے کشمیری بھائیوں کے لیے اپنے حقوق سے محرومی کو برداشت کیا اور تاحال یہ سلسلہ جاری ھے

ممنون حسین کے دورہ گلگت سے یہاں کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملا بلکہ دو روز تک گلگت سٹی کے عوام کو تکلیف دہ صورتحال سے دوچار ھونا پڑا. صدر کی گلگت آمد اور آئینی حقوق دینے کا اشارہ اس دورے کے اصل مقاصد تھے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button