سیاست

سیاستدان ووٹ کے لیے علاقے میں آنے کی زحمت نہ کرے، برالدو کے عوام مایوسی کا شکار

شگر(عابد شگری)برالدو کی عوام آئندہ الیکشن میں کسی نمائندے کی جھوٹی وعدوں پر یقین نہیں کرینگے بلکہ برالدو کے عوام اپنا نمائندہ خود منتخب کرینگے کسی نمائندے کو عوام کے پاس آنے کی زحمت نہ کریں۔یونین کونسل برالدو کے معززین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی ،عوامی اور حکومتی نمائندوں نے برالدو کی عوام کو شدید مایوس کیا ہے ۔برالدو یونین کا شگر سے کٹے ہوئے پانچ ماہ کا عرصہ ہوگیا لیکن کسی نمائندے نے برالدو کی عوام کا حال پوچھنے کازحمت محسوس نہیں کیا عوام کا سیاسی نمائندوں پر غم و غصہ حد سے بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن قریب ہیں اب عوام کو سہانے خواب دکھانے کیلئے کسی نمائندے کو آنے کی ضرورت نہیں عوام نے نمائندوں کے حال دیکھ لیا ہے ان لوگوں کا کہنا تھا کہ حوطو پل کی بندش کو پانچ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہیں۔اور برالدو کے عوام دریاء کے اس پار محصور ہیں گندم اور خوراک کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔راجہ اعظم خان،عمران ندیم،حاجی فضل ،غلام عباس اور نورحسن جو عوامی نعرہ بلند کرتے تھکتے نہیں لیکن ان مشکل حالات میں برالدو کی عوام کا حال تک نہیں پوچھا اور نہ برالدو کی عوام کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے کسی نے کوئی قدم اُٹھایا ۔اب عوام ان نمائندوں کی جال میں نہیں آئیں گے۔لہذا ان نمائندوں کو عوام کی پاس آنے کی کوئی ضرورت نہیں۔برالدو کی عواماپنا نمائندہ خود منتخب کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button