گلگت بلتستان

عاشور ہ محرم کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں، ڈپٹی کمشنر سکردو کی بریفنگ

unnamed
سکردو(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر سکردو عابد علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، شہر میں سکیورٹی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے تمام ممکنہ خامیوں کو دور کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکردو کی632 امام بارگاہوں میں مجالس کا سلسلہ جاری ہیں جن میں سکیورٹی معاملات نہ صرف ضلعی انتظامیہ بلکہ مجالس کی انتظامیہ کے پاس بھی ہیں۔ پولیس نفری کے ساتھ ساتھ امام بارگاہوں کی اپنی
سکیورٹی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جبکہ سینکڑوں نوجوانوں پر مشتمل رضا کار پولیس فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو انتہائی سخت کر دیا ہے، دیگر شہروں سے آنے والوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، ہوٹلوں اور کرایہ کے مکانوں میں رہنے والے غیر مقامیوں کی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں، اسلحہ کی نمائنش پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی جائے۔ عابد علی نے مزید بتایا کہ عاشورہ کے روز جلوس کے راستوں پوری طرح چیک کیا جائے گا جبکہ سکیورٹی فورسز کے دستے تمام دستوں کے ساتھ ساتھ رہیں گے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں کے الرٹ کر دیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، عبد اللہ ہسپتال، بے نظر ہسپتال اور سی ایم ایچ کو خصوصی انتظامات کی ہدایات جاری کی ہیں، ریسکیو 1122سمیت دیگر رضا کار تنظیموں سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور امن کمیٹی سے میٹنگز کر کے معاملات طے کر لئے ہیں، تمام علماء نے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنے اور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کسی کو بھی اختلافی معاملات کو ہوا دینے کی اجازت نہیں ہو گی، تبلیغی جماعتوں سے وابستہ افراد سے کہہ دیا ہے کہ وہ 14محرم تک اپنی نقل و حرکت محدود کر دیں، دیگر شہروں سے علماء ذاکرین اور تبلیغوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور آٹا کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button