نوجوان

چترال کے نوجوانوں کو امن و ہم آہنگی فروغ دینے میں مصروف عمل رکھنے کے حوالے سے سیمنار

چترال(گل حماد فاروقی) چترال میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے نوجوانوں کی کردار اور ان کو مثبت کاموں میں مصروف عمل رکھنے کے موضوع پر ایک مقامی ہوٹل میں ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا جس کا اہتمام انسانی حقوق کی تنظیم نے کی تھی۔

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبد الاکرم مہمان حصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت پروفیسر صاحب الدین پرنسپل گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنس چترال نے کی۔ سیمنار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چترال پورے دنیا میں واحد ضلع ہے جو ابھی تک پر امن ہے اور یہاں کے روایات اور ثقافت اس امن کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

تاہم نوجوان نسل کو مثبت کارکردگی میں مصروف عمل رکھنا نہایت ضروری ہے کیونکہ حالی ذہن شیطان کا گھر ہوتا ہے اور اکثر بے روزگار نوجوان بے راہ روی کے شکار ہوتے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے چاہئے تاکہ وہ کسی سماجی برائی میں ملوث نہ ہو جس سے چترال کے مثالی امن کو حطرہ لاحق ہو۔ مقررین نے کہا کہ امن انصاف کے بغیر ممکن نہیں جب تک سماجی ناانصافیوں کا حاتمہ نہ کیا جائے تو امن کو کسی بھی وقت حطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

کیلاش (اقلیتی) طبقے سے تعلق رکھنے والے نابیگ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم مسلمانوں کا نہایت مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں ابھی تک اپنا اقلیت ہونے کا احساس تک نہیں دیا اور اسلام ایک پر امن اور سلامتی کا مذہب ہے جس میں کسی غیر مذہب کو بلا وجہ نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کو نہایت شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کہ وہ رحمت اللعالمین ؐ تھے اگر ہم ان کی تعلیمات پر عمل کرے تو دنیا میں کہیں بھی کوئی دہشت گردی نہیں ہوگی۔

ماہرین نے کہا کہ چترال سے منشیات کا حاتمہ لازمی طور پر کرانا ہوگا ورنہ ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا اس میں ضلعی انتظامیہ مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔ جب تک منشیات کی لعنت کا حاتمہ نہیں ہوگا چترال کے پر امن ماحول ہر وقت حطرے میں رہے گا۔

سیمنار سے طارق سیمی، امریکی نژاد پاکستانی شیر ملک، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، یوسف شہزاد، عبد الاکرم، پروفیسر صاحب الدین اور دیگر نے اظہار حیال کیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button