چترال

ساؤتھایشیاء پارٹنرشپ پاکستان کے مالی معاونت سے آرسی ڈی پی کے زیراہتمام چمرکن میں50بتیل بکریاں تقسیم

IMG_0766
چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) ساؤتھ ایشیاء پارٹنرشپ پاکستان کے تعاون اورمالی معاونت سے آرسی ڈی پی چترال کے زیراہتمام سی اے پی ڈی پروگرام کے تحت گاؤں چمرکن کے ایلڈرز گروپ اورنواجون تنظیم کے ممبران میں50اصلی بیتل بکریان تقسیم کئے ۔جس میں روسیورس پرسن ڈاکٹرشیخ احمدانچارچ سول ویٹرنری ہسپتال چترال اورڈائریکٹرزراعت ڈاکٹرجان محمدچترال مہمان خصوصی تھے ۔اس موقع پرڈاکٹرشیخ احمدنے چمرکن کے کسانوں کو ان بکریوں کے بارے میں تکنیکی معلومات دی اوران کوچترال کے موسمی حالات کے تناظرمیں بہترین نسل قراردیااورآسانی سے پالنے والے جانورقراردیا۔انہوں نے کہاکہ یہ کم خوراک اورکم محنت میں زیادہ دودھ اورگوشت فراہم کرنے والے جانورہے۔اس طرح ڈاکٹرجان محمد نے گاؤں سطح پرتنظیم کومضبوط بنانے اورزیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ہدایت کی۔آرسی ڈی پی کے کوارڈینیٹرانجینئرتیمورشاہ اور ڈپٹی کوارڈینیٹر نسرین بی بی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسی بکریوں کوزیادہ ترغریب عورتوں،بیواؤں اورغریب کسانوں میں تقسیم کیاتاکہ ان کے گھریلواخراجات میں مددگارثابت ہوجائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button