گلگت بلتستان

ہنزہ نگر میں عاشورہ کے جلوس پر امن طریقے سے اختتام پزیر ہو گئے

(پامیر ٹائمز رپورٹ)ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ نگر کے تمام علاقوں میں 10محرم الحرام کے جلوس اپنے روایتی راستے سے ہوئے ہوئے پرامن طریقے سے اپنے مقرر مقامات پر اختتام پزیر ہوئے ہنزہ میں مرکزی جلوس صبح مرکزی گنش سے برآمد ہوا اور اپنے روایتی راستے سے ہوتے ہوئے ڈورکھن ہنزہ میں پہنچا نماز ظہرین کے بعد پرامن طریقے سے دوبارہ گنش کے جانب واپس ہوا ۔

جلوس میں شرکاء نے شہدائے کربلا عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے سلام ،نوحہ ،سینہ زنی اور زنجیر زنی کی ۔جلوس کے سیکورٹی کیلئے پولیس کے علاوہ گلگت بلتستان سکاوٹس کے جوان بھی تعینات تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button