سیاست

تحریک انصاف نے محکمہ واٹر اینڈ پاور ڈویثرن کی تالہ بندی کی دھمکی دیدی

گلگت(پ ر) پاکستان تحریک انصاف گلگت کی ایک اہم اجلاس زیر صدار ت ضلعی صدر فاروق احمد منعقد ہوا اجلاس میں ضلع گلگت کابینہ کے علاوہ سٹی یوتھ ونگ کے صدر ذاکر حسین اور پوری کابینہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ 20نومبر 2014 تک کارگاہ نالہ میں بند بجلی کے مشینوں کو اگر محکمہ پاور ڈویثرن نا کام رہی تو 20 نومبر کے بعد محکمہ واٹر اینڈ پاور ڈویثرن گلگت کی مکمل تالہ بندی کرینگے اور اس وقت تک احتجاج جاری رہے گی جب تک کارگاہ نالہ میں تمام مشینوں کو مکمل نہیں کرتے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر فاروق احمد نے کہا کہ محکمہ ہذا حلقہ 1 کے عوام کو مذاق سمجھ رہی ہے ماہ محرم میں بھی بارگو اور شروٹ میں مجالس کو بھی بجلی نہیں دی گئی اور بار بار کہنے کے باوجود کارگاہ نالہ میں کوئی کام نہیں ہوا اور اس وقت ہم 19 گھنٹے لوڈشیڈنگ بردا شت کر رہے ہیں ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button