گلگت سے راولپنڈی جاتے ہوے نوجوان والدہ سمیت اغوا

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+
مغوی نوجوان کی تصویر

مغوی نوجوان کی تصویر

گلگت (بیوروچیف سے ) گلگت سے راولپنڈی جاتے ھوے طالب علم کو والدہ سمیت اغوا کرلیا گیا ھے گزشتہ روز مسافر گاڑی نمبر 6386 LES میں گلگت سے راولپنڈی جاتے ھوے ایف ایس سی کے طالب علم سجاد احمد جان لد جان محمد ساکن چھموگڑھ حال مجاہد کالونی کنوداس کو پٹن کے علاقے میں والدہ سمیت گاڑی سے نیچے لاکر اغوا کرلیا گیا ھے مغوی کے بھائی جنید احمد جان کے مطابق ان کی والدہ بیمار تھی جو علاج کے لیے جارہی تھی اس دوران یہ واقعہ پیش آیا ھے اور اس واقعہ کی آن لائن FIR 7171 پٹن تھانے میں درج کرا دی گئی ھے انہوں نے وزیر اعلی سید مہدی شاہ اور چیف سکریٹری سے بازیابی کا مطالبہ کیا ھے جنید کے مطابق اغوا کاروں جن کی تعداد 4 ھے ایک کروڑ روپے طلب کر رہےہیں

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔