گلگت بلتستان

آٹھ سالہ بچے کے بہیمانہ قتل کے خلاف گلگت بلتستان میں غم و غصہ، مجرموں کو سخت سزا دیںے کا مطالبہ

گلگت(فرمان کریم) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور دیگر عوام نمایندوں گزشتہ روز معصوم کمسن بچے کے گھر میں لواحقین سے تعزیت کی۔ اور مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے معصوم اور بے گناہ بچے کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم کے قتل میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دیا جائے تاکہ آیندہ کو انسان ایسی نیچ حرکت نہ کرسکے۔ اُنہوں نے محکمہ پولیس، اسپیشل برانچ اور سی آئی ڈی برانچ کے اہلکاروں کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے ایک اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس اہلکار اور گلگت بلتستان میں ایسے عناصر پر کہڑی نگاہ رکھیں جس سے امن کو خطرہ ہو۔

عوامی حلقوں نے گزشتہ روز بے گناہ اور معصوم بچے کی قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو سدھانے میں ہر طبقہ فکر کے لوگ اپنا کردار ادا کرے۔ اس جدید دور میں جہاں تما م سہولیات میسر ہے وہاں معاشرے کے یوتھ ان سہولیات سے غلط فائدہ اُٹھارہے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کی تعلیم تربیت پر توجہ نہیں دیتے ہیں۔والدین اپنے بچوں کو بھاری فیسوں کے عوض اعلیٰ تعلیم اداروں میں تعلیم دالونے میں کوئی کسر نہیں اُٹھاتے ۔ لیکن والدین ان تعلیمی اداروں اپنے بچوں سے کوئی خبر نہیں لیتے ہیں۔ والدین نے اپنے بچوں کو قیمتی موبائل فون، موٹر سائیکل اور گاڑیاں خرید کر دیتے ہیں جس کی باعث یہ بچے عیاش پرست بن جاتے ہیں۔ اور یہی بچے معاشرے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اندشہ ہے۔ تربیت کا فقدان ہونے کے باعث بچے بڑے ہوئے کر مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button