گلگت بلتستان

سنٹرل ہنزہ ہائیڈل پاور سٹیشن میں خرابی کی وجہ سے اندھیرے میں ڈوب گیا 

ہنزہ نگر (بیورورپورٹ )گزشتہ روز سنٹرل ہنزہ کو بجلی فراہم کرنے والا حسن آباد ہائیڈل پاور سٹیشن میں خرابی کی وجہ سے سنٹرل ہنزہ اندھیرے میں ڈوب گیا ۔بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہے ہنزہ میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ پہلے ہی متاثر ہے تھرمل جرنیٹر میں خرابی اور اسکی مرمت تاحال نہ ہونے کی وجہ سے ہنزہ میں بجلی کی قلت ہے اور سردیوں کے شروع ہوتے ہی ہائیڈل پاور سٹیشن میں خرابی لوگوں کیلئے عذاب بن چکاہے ۔

عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی اور زیر تعمیر منصوبوں کی تاخیر کی وجہ سے ہنزہ میں بجلی کا مسلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور عوام میں مایوسی کے ساتھ ساتھ غم و غصے میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button