گلگت بلتستان

آٹھ سالہ حسنین کے بہیمانہ قتل کے خلاف گلگت کے باسی سڑکوں پر نکل آئے

گلگت( فرمان کریم) گزشتہ روز معصوم اور بے گناہ قتل ہونے والے حسنین کے خلاف شہر کا ماحول سوگوار رکھا۔ قتل کے خلاف سول سوسایئٹی، طلباء وطالبات، کاروباری حضرات سمت مختلف تنظمیوں کی طرف سے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج صبح 10 بجے سے شروع ہو اور شام 4 بجے تک جاری رکھا۔ عوام نے اتحاد چوک پر احتجاج کیا۔ جہاں سے مظاہرین چیف کورٹ کے باہر پہنچ کر احتجاج کیا۔ اس کے بعد مظاہرین نے سٹی تھانے کے باہر احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نےتقریر کرتے ہوئےکہاکہ گلگت شہر میں پے در پئے بچوں کے خلاف سفاکانہ، بربریت آمیز سلوک اور قتل کی بھر پور مذمت کیا۔  اور مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں بچوں کے حقوق کا نیز ان کے جان مال کے تحفظ کو یقنی بنائے۔ اور اس موقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد کہڑی سزا سُنا یا جائے۔ تاکہ آیندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوسکے۔  اُنہوں نے مذید مطالبہ کیا کہ ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کے دفعات شامل کیا جائے۔  اس قتل کے واقعے کے خلاف دکانداروں نے بھی لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے اپنی دکانین بند کرکے احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button