سیاست

مولانا فضل الرحمان پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہ آسکی، چترال میں احتجاجی مظاہرہ

چترال(بشیر حسین آزاد) جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ بعد از نماز جمعہ پرانا پی آئی اے چوک میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت نائب صدر قاری وزیر نے کی۔مظاہرے میں مقررین نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملے کی اب تک کوئی تحقیقی رپورٹ سامنے نہ آنے پر حکومت پر سخت تنقید کی گئی۔مقررین نے حکومت پر زور دیا کہ تحقیقی رپورٹ عوام کے سامنے لاکر جمعیت علماء کو مطمئن کیا جائے۔جلسے سے نائب صدر قاری وزیر،جنرل سیکرٹری مولانا عبدالشکور،حاجی بلناس،تحصیل امیر مولانا ایلیاس،امیر ارندو عبدالمجید، سید لال اور سیکرٹری اطلاعات نصرت الہیٰ نے خطاب کیا۔جلسے میں قرارداد کے ذریعے کہا گیا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملے کی اب تک کوئی تحقیقی رپورٹ سامنے نہیں آئی اس پر ہم حکومت کی نااہلی قراردیتے ہیں۔اور ساتھ ہی حکومت پاکستان سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا پر چونکہ یہ پہلا حملہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی حملے ہوچکے ہیں لیکن ان سب کی کوئی تحقیقی رپورٹ سامنے نہ آنا معنی خیز ہے۔شہریوں کی جان ومال اور آبرو کی حفاظت حکومت کی بنیادی زمہ داریوں میں سے ہے لہذا ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے لاکر جمعیت علماء اسلام کو مطمئن کیا جائے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button