“چیف سیکریٹری مقامی افسران کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہاہے”، شیخ محمد بلال پاکستان پیپلز پارٹی

“چیف سیکریٹری مقامی افسران کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہاہے”، شیخ محمد بلال پاکستان پیپلز پارٹی

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+
گلگت(پ ر)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے مقامی آفیسران کو دیوار سے لگا کر پنجاب سے نااہل آفیسران کو یہاں لانے کی سازش کررہے ہیں ۔مقامی آفیسران ایماندار اور علاقے سے درد رکھنے والے ہیں جبکہ پنجاب سے آئے ہوئے آفیسران نے ماضی سے لیکر آج تک یہاں پر کرپشن کے ریکارڈ توڑ کرکے یہاں سے واپس گئے ہیں ان میں عارف ابراہیم جیسے کرپٹ افراد شامل ہیں۔ چیف سیکریٹری ان کرپٹ آفیسران کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے مقامی آفیسران کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے جارہے ہیں جو کسی طرح قابل قبول نہیں ۔
ان خیالات کااظہار صوبائی صدر پی پی علماء و مثایخ ونگ گلگت بلتستان آغا شیخ محمد بلال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی آفیسران نے ماضی سے لیکر آج تک گلگت بلتستان کے تعمیر و ترقی کے لئے دن رات ایک کی ہے جبکہ پنجاب سے آنے والے کرپٹ آفیسران نے یہاں پر کرپشن کے ریکارڈ توڑ دےئے ہیں لہذا چیف سیکریٹری ہوش کے ناخن لے اور انتقامی کارروائی بند کریں ورنہ جی بی کے عوام ان کے خلاف سڑکوں پر ہونگے اور اس کی تمام تر ذمہ داری ان کے کندھے پر ہوگی ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔