گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کرپشن وردی والوں کے دور میں شروع ہوئی، سپیکر وزیر بیگ

وزیر بیگ اپنے چیمبر میں گفتگو کرتے ہوے
وزیر بیگ اپنے چیمبر میں گفتگو کرتے ہوے

گلگت ( فرمان کریم) سپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ نےکہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کرپشن وردی والوں کے دور سے شروع ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ گلگت بلتستان کے کتنے ٹھکیداروں نے کشمیر جاکربا وردی آفسران کو گھر تعمیر کر کے دیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بدھ کے روز کنٹریکٹر زایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کریشن کے اس حمام میں سب ننگے ہیں. کرپشن کے خلاف جتنی آواز میں نے اُٹھائی ہے، کسی اور وزیر اور بیوروکریٹ نے نہیں اُٹھائی ہے۔ گلگت بلتستان میں سابق سکریٹری فنانس عارف ابراہیم، سابق سکریٹر ی ورکس فیصل ظہور اور سابق سکریٹر ی پلاننگ سعد سکندر سمیت درجنوں بیورکریٹس کرپشن میں ملوث رہے لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

اس سے پہلے مقامی کنٹریکٹرز نے چیف سکریٹری کے بیان پرقانون ساز اسمبلی کے باہراحتجاج کیا۔ سپیکر سے ملاقات کے وقت وہ پریس اور میڈیا کے نمایندوں کو بھی ساتھ سپیکرز چیمبر لے گئے۔ملاقات کے دوران سپیکر نے وردی والوں کے خلاف بولنا شروع کیا۔ تاہم، جب انہیں میڈیا کی موجودگی کا احساس ہوا تو وہ سخ پا ہوگئےاور صحافیوں کو چیمبر سے نکال دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button