تعلیم

امسال گلگت بلتستان کے ٩٨ طلبہ وطالبات ایم بی بی ایس کرنے مخصوص نشستوں پر بھیجیں جائیں گے

15 012 copy

گلگت(پ ر)ڈائریکٹیوریٹ آف ایجوکیشن گلگت میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی وزیر تعلیم علی مدد شیر منعقد ہوا۔اجلاس میں سکریٹری تعلیم ڈاکٹر کالجز کے علاوہ محکمہ صحت کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں دیگر صوبوں میں ایم بی بی ایس کے لئے جی بی کے طلبہ کے نومنیشن پر غور وخوض ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امسال گلگت بلتستان سے 88طلباء وطالبات کو ملک کے دیگر صوبوں میں بھیجا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم علی مدد شیر نے کہا کہ حکومت جی بی کے طلبہ کو سہولیات پہنچانا اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔نومنیشن میں میرٹ کو سختی سے فالو کیا گیا ہے اور حتی الامکان کوشش کی گئی ہے کہ کسی طالب علم سے کوئی زیادتی نہ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button