چترال

تریچ ویلی جدیددور میں بھی کمیونیکشن کی سہولیات سے محروم ہے، ضلعی صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن چترال

kalim-for-newsچترال (نمائندہ خصوصی) پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع چترال کے صدر کلیم اللہ حیدر نے اپنی ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ آج کل جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے اوردنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے ۔اسی جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی علاقہ تریچ بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔ کمیونیکشن کے ابتر صورت حال کے باعث علاقہ تریچ ترقی کے دوڑ میں سب سے پیچھے رہ گیا ہے ۔ علاقہ تریچ کو اللہ تعالی نے قدرتی وسائل سے مالا مال کیاہے ۔ان سے فائدہ اٹھا کر زر مبادلہ کمایا جاسکتاہے ۔ سیاحت کے لحاظ سے بھی تریچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ انفراسٹریکچر اورکمیونیکشن کے ابتر صورتحال کے باعث ان قدرتی وسائل سے فائدہ نہیں اٹھایا جارہا۔ کلیم اللہ حیدر نے چترال سے ممبران اسمبلی ،سرکاری وغیر سرکاری تنظیمات اپنا بھرپور کردار اداکرکے کمیونیکشن کے سلسلے میں جلد از جلد ہنگامی اقدامات اٹھا کر علاقے کو بھی بیرونی دنیا سے کنکٹ کر نے میں اپنا کردار اداکریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button