گلگت بلتستان

٢٠ نومبر گزر گیا، اہلیان شگر کے ساتھ چیف سیکریٹری کا وعدہ وفا نہ ہو سکا

شگر(عابد شگری) 20نومبر بھی گزر گیا چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی حکم ردی ٹوکری کی نذرہوگیااور شگر والوں کی قسمت نہ کھل سکی۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے وزیر اعلی کیساتھ شگر کے دورے کے موقع پر شگر کی عمائدین کی جانب سے بجلی گھر فیزiiiکی عدم تکمیل ،تنصیف شدہ پائپ اُکھڑنے اورپشتوں میں دراڑ پڑنے پر چیف سیکریٹری کو شکایت کی تھی۔جس پر چیف سیکریٹری نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبداری سے انکوائری کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ چیف انجینئر برقیات بلتستان ڈویژن کو 20نومبر تک بجلی گھر مکمل کرکے بجلی کی سپلائی شروع کرنے کا مہلت دیا تھا۔ لیکن محکمہ برقیات حکام نے اپنے روایت برقرار رکھتے ہوئے چیف سیکریٹری کی جانب سے دی گئی تاریخ تک مکمل نہ کرسکی۔یاد رہے چیف سیکریٹری نے اس سے پہلے جون کی آخر تک اس بجلی کو مکمل کرنے کی حکم دیا تھا۔ لیکن ابھی تک اس بجلی گھر کی کام مکمل نہیں ہوسکا ہے۔شگر کی عوام نے چیف سیکریٹری سکندر سلطان راجہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دی گئی ڈیڈ لائن اور شگر کی عوام کیساتھ کی گئی وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے کام میں سست روی کا نوٹس لیں اور اس سال بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button