پروموشن بورڈ کا اجلاس، ١٢ افسروں کی ترقیاں منظور

پروموشن بورڈ کا اجلاس، ١٢ افسروں کی ترقیاں منظور

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان پروموشن بورڈ کے ایک اعلی سطحی اجلاس میں گلگت بلتستان کے مختلف سروس سے تعلق رکھنے والے آفیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی ۔سروسز ڈیپارٹمنٹ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس اجلاس کی صدارت چیف سیکریٹری سکندر سلطان راجہ کر رھے تھے جس میں 12 افسروں کو ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔

ٓآج منعقد ھونے والے اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو انسپکشنٹیم کے سربراہ عبدالحمید کو گریڈ 20 ڈسٹرکٹ مینجمنٹ سروس کے سبطین احمد اور ظفر وقار تاج کو 19 محکمہ تعمیرات عامہ کے انجیئنر آمان علی شاہ کو گریڈ 19میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے طور پہ ترقی دی گئی۔

گلگت بلتستا ن پروموشن بورڈ نے پولیس کے آٹھ افسروں کو گریڈ 18 میں سپرنٹندنٹ آف پولیس کے عہدے پہ بھی ترقی دینے کی منظوری دی۔ سپر نٹندنٹ آف پولیس کے عہدے پہ بھی ترقی پانے والے افسروں میں حاجی فرمان علی ، حنیف اللہ ، تنویرلحسن ،محمد طفیل،مرزا حسن،محمد اسحاق،سلطان فیصل،اور ؛عبدلرحیم شامل ھیں۔

یاد رھے چیف سیکریٹری سکندر سلطان راجہ کے حکم پہ گلگت بلتستان پروموشن بورڈ کے اجلاس اب ھر ماہ باقاعدگی سے منعقد ہیں

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔