چترال یونین آف پروفیشنل جرنلسٹس کی طرف سے سنیئر صحافی کے خلاف گمنام اشتہار کی مذمت

چترال یونین آف پروفیشنل جرنلسٹس کی طرف سے سنیئر صحافی کے خلاف گمنام اشتہار کی مذمت

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چترال (بشیر حسین آزاد) چترال یونین آف پروفیشنل جرنلسٹس (CUPJ) نے چترال کے سنیئر صحافی اور یونین ہذا کے صدر گل حما د فاروقی کے خلاف گمنام اشتہار چسپان کرنے اور جھوٹے الزامات کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ و ضلعی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے گمنام اشتہار لگانے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے کیونکہ ایسے عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے اشتہار بازی کو ذریعہ بناتے ہیں۔ یہاں جاری کئے گئے ایک مذمتی بیان میں چترال یونین آف پروفیشنل جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوششیں ہر گز کامیاب نہیں ہونگی۔یونین اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ چترال کا کوئی بھی صحافی کسی بھی صورت غلط اور بلیک میلنگ والے کاموں میں ملوث نہیں ہے ۔ صحافیوں کا کام ہے کہ وہ معاشرے میں ہونیوالے ظلم، نا انصافی اور ہر غلط کام کو میڈیا کے ذریعے ارباب اختیار تک پہنچائیں اورہم اسے اپنا فرض منصبی سمجھتے ہوئے ہر صورت نبھاتے رہینگے اور کسی قسم کی بلیک میلنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کی ہر گز پروا ہ نہیں کرینگے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔