گلگت بلتستان

محکمہ ورکس کے اہلکار بھی احتجاج کرنے کے لیے تیار

IMAG1085

گلگت( فرمان کریم) محکمہ ورکس کے ملازمین نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔ محکمہ ورکس ملازمین یونین کے چیئرمین ابراہیم ، احمد شاہ یونین صدرضلع گلگت، شہزاد صدر ضلع استور، الیاس ضلع گانچھے، عباس ضلع ہنزہ نگر، ممتاز ضلع غذر اورضلع سکرود یونین کے صدر غلام حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پاور کے 4448 ملازمین کو مستقل کئے گئے ہیں لکین محکمہ ورکس کے 6971 گریڈ 1 سے گریڈ 16 کے ملازمین کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ، چیف سکرٹیری، سکرٹیری ورکس کے دروازے تک اپنی فرہاد لے کر گئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی کے دروازے پر نہیں جائیں گے۔ اب احتجاج کے علاوہ اور کوئی کام نہیں رہ گیا ہے۔ یکم دسمبر سے سٹرکوں پر احتجاج کرینگے اُنہوں وزیراعلیٰ ہاوس۔ چیف سکرٹیری ہاوس سمت تما م بیوکریٹس وزراء اور سرکاری دفاتر کے پانی بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button