سیاست

شونٹر ٹنل پروجیکٹ کو جلد مکمل کروانے کے لئے احکامات دیئے ہیں، صدر آزاد کشمیر

ajk prissdent sardar m. yaqab with m.nasir khan and dr.abbas .sajida sadaqat
اسلام آباد ( ابرارحُسین رجبیؔ ) صوبائی وزیرمحمد نصیر خان ،گلگت بلتستان نیشنل مومنٹ کے چیر مین ڈاکٹر عباس اور صدر خواتین ونگ ساجدہ صداقت نے صدر آزاد جموں کشمیر سردار محمد یعقوب خان سے کشمیر ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان سمیت استور اور کشمیر کے حعوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی۔ملاقات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے اور گلگت بلتستان کو براستہ استور شونٹر ٹنٹل کے زریعے سے آذاد کشمیر سے ملانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ جس پر صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب نے وفد کو یقین دلایا کہ شونٹر ٹنل پروجیکٹ کو جلد مکمل کروانے کے لئے متعلقہ وزیر کو احکامات دئے ہیں جو فلفور تمام کام کی رپورٹ فوری طور پر صدر آزاد کشمیر کو پیش کرینگے جسکو کسی بھی حال پر بہت جلد شروع کیا جائگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان کے طلباء کے لئے آزاد جموں کشمیر کی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کوٹہ بڑا کر 110%کیا ہے تاکہ طلباء کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو۔ اس کے علاوہ علاقے کی پس ماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے استور میںآزاد کشمیر یونیورسٹی کے کمپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ملاقات میں گلگت بلتستان نیشنل مومنٹ کے چیر مین ڈاکٹر عباس نے گلگت بلتستان میں اسٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی پر زور دیا اور کہا کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر اور آزاد کشمیر دونوں میں SSRآج تک بحال ہے جبکہ مسلہ کشمیر سے منسلک اہم خطہ گلگت بلتستان میں SSRکا خاتمہ علاقے کے مفادات کے خلاف بڑی سازش ہے اور اس کی بحالی وقت کی اولین ضرورت ہے جس پر صدر آزاد کشمیر نے مکمل اتفاق کرتے ہوئے اس معاملے پر ہر سطح پر بات کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ڈاکٹر عباس نے صدر آذاد کشمیر سے مذید کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لوگوں کے درمیان رشتے کو مذید مظبوط بنانے کے لئے مذید اقدامات کی ضرورت ہے جسمیں براستہ شونٹر کیل اور استور کے راستے کو جلد مکمل کرنا آپس میں وفود کا تبادلہ کرنا وغیرہ ہے۔صوبائی وزیر محمد نصیر خان ،ڈاکٹر عباس اور ساجدہ صداقت نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں اور دوریوں کو کم کرنے کے لئے حکومت آزاد کشمیر اور وہاں کی پولٹیکل لیڈر شیپ کو بولڈ فیصلے کرنے ہونگے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔،گلگت بلتستان نیشنل مومنٹ کے چیر مین ڈاکٹر عباس نے صدر آزاد کشمیر سے کہا کہ مسلہ کشمیر کے حل ہونے تک گلگت بلتستان میں بھی آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ کے لئے اپنا اثر رسوخ استعمال کریں اور 1974کی ائینی ایکٹ کو گلگت بلتستان میں بھی ایکسٹنٹ کیا جائے یا پھر ائین پاکستان میں ترمیم کر کے گلگت بلتستان میں بھی عبوری ائین کے تحت آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ کے لئے جہدوجہد کی جائے۔جبکہ صوبائی وزیر محمد نصیر خان نے اس کے بر عکس کہا کہ گلگت بلتستان کو وفاق میں سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔ملاقات میں صدر پی پی پی خواتین ونگ استور ساجدہ صداقات نے صدر آزاد کشمیر کو استور اور گلگت بلتستان کا دورہ کر کے 66سالہ جمود توڑنے پر مبارک باد دی اور امید کی کہ شونٹر ٹنل پروجیکٹ کو تر جیعی بنیادوں پر مکمل کر کے خطے کے عوام کو دونوں اطراف ملنے کے مواقے فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ علاقائی ترقی پر دور رس نتائیج مرتب ہونگے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button