سیاست

ہنزہ نگر امن کا گہوارہ ہے، ہنزہ قومی مرکہ

۔ہنزہ نگر (پریس ریلیز) ہنزہ جیسے ایک پرامن اور ترقی پسند علاقے میں بار بار امن وامان اور ترقی میں رکاوٹ اور پرسکون ماحول کو خراب کرنے میں غیر مقامی اور بین الاقوامی ایجنسیوں کا ہاتھ ملوث ہے ان تمام حالات سے لوکل انتظامیہ سمیت تمام سرکاری ایجنسیاں بخوبی واقف اور انکے بارے میں معلومات رکھنے کے باوجود بے حسی کا یہ عالم ہے کہ کہ سول انتظامیہ ہمیشہ ان طاقتوں کو تقویت دیتے رہی ہیں اب ان تمام حالات کو سامنے رکھتے ہوئے بحیثیت قوم عوام ہنزہ کو تمام نظریاتی اختلافات کو بلاکر یکجا ہونا پڑے گا۔

ہنزہ قومی مرکہ پہلے کی طرح قوم کو ہمیشہ امن اور ترقی کا پیغام دیتا رہے گا اور سول انتظامیہ پر ہمیشہ نظر رکھے گا اور ملک دشمن عناصر کو علاقے میں بد نظمی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور قوم کو یکجا کرنے میں بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button