گلگت بلتستان

سکردو، خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقعے پر تقاریب اور واک کا اہتمام

mazoor dar 021 (1)

سکردو(نامہ نگار) عالمی یوم معزور کے حوالے سے پریس کلب سکردو میں قراقرم ڈیس ابیلٹی فورم کے زیر اہتمام تقریب ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اصل معزور وہ نہیں جو جسمانی معزور ہے بلکہ معزور وہ ہے جو معاشرے میں بے کار بیٹھے ہوئے ہیں اگر کوئی شخص جسمانی معزور ہے تو اللہ اس کو کوئی اور ہنر دیتا ہے جس سے نگھارنے کی ضرورت ہے مقررین نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں معزور افراد کو وہ حیثیت حاصل نہیں جو دوسرے ممالک کے معزوروں کو حاصل ہے ہمیں بھی اپنے معاشرے میں موجود معزور افراد کو ہنرمند بنانے کی اشد ضرورت ہے کچھ این جی اوز اس پر کام کر رہے ہیں جو احسن قدم ہے۔ مقررین نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ معزور افراد خود سے محنت کر کے معاشرے میں ایک مفید شہری کے طور پر کام کر رہا ہے جس سے سراہنے کی ضرورت ہے تاکہ دوسرے معزور افراد بھی اپنے پاوں پر کھڑا ہو سکے تقریب قراقرم ڈیس ابلیٹی فورم نے انعقاد کیا جبکہ پریس کلب سکردو ، بلتستان یوتھ الائنس ،گریس فاؤنڈیشن ،یو ایس المنائی ،چیپ سکردو اوردیگر تنظیمیں نے تعاون کی ہے تقریب کے آخر میں ایک سٹیج پرفارمنس بھی کی جس میں معاشرے میں معزور افراد سے متعلق مختلف مسائل کو اجاگر کیا جس حاظرین نے سراہا ۔

mazoor day 01 (1)

معذور ں  کے عالمی دن کے حوالے سے سکردو میں قراقرام ڈس ایلٹی فورم ،چپ پاک یو ایس المنائی نیٹ ورک اور دیگر این جی اوز کے زیر اہتمام واک کا انعقاد ،واک میں بڑی تعداد میں خصوصی افراد نے شرکت کی واک کے شرکاء ہاتھوں میں بینز ز اور پلے کارڈ اُٹھائے ہوئے تھے جن پر معذورں کے حقوق کے حوالے سے نعرے درج تھے واک کا آغاز حمید گڑھ سکرو و سے ہوا اور پریس کلب سکروو کے باہر واک اختتام پذیر ہوئی واک کے شرکائے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معذور افراد کے ساتھ ہمددری جتانے کے بجائے انہوں عام آدمی کے مساوی حقوق دئے جائیں ملازمتوں میں ان کے مخصوص کوٹے میں اضافہ کیا جائے اور ساتھ ہی انہیں صحت اور تعلیم کی بہترین سہولہات فراہم کر دی جائیں اس مقوقعے پر انہوں نے کہا معذوروں کے مخصوص کوٹے پر لوگوں کو بھرتی نہیں کیا جارہا ہے اور سپیشل ایجویکشن کے ادارے موجود نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں معذورافراد تعلیم اور تربیت سے محروم ہو رہے ہیں ،معذور افراد کو ریلیف دینے کے لیے جلد خصوصی تعلیم کے اداے بنائے جائیں معذور افراد کو ملازمت میں خصوصی کوٹے دیا جائے اوران کے مخصوص کوٹے میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے ،معذور افراد ہماری ہمددری کے مستحق نہیں بلکہ مساوی حقوق کے مستحق ہیں انہیں ان کے جائز حق دلایا جائے اس موقعے پر خصوصی افراد نے ان کا ساتھ دینے پر چپ پاک یو ایس ایڈ المنائی نیٹ ورک اور سول سوئائٹی کے افراد کو شکریہ ادا کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button