کیریئر

ضعیم ضیا بمقابلہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، چیف کورٹ گلگت بلتستان نے غیر مقامی شخص کی تعیناتی معطل کردی

گلگت(سٹاف رپورٹر)چیف کورٹ گلگت بلتستان نے ٹی بی کنٹرول پروگرام گلگت بلتستان میں نیشنل پروگرام آفیسر کی خالی آسامی پر خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے شخص کی تعیناتی کو غیر قانونی اور خلاف ضابطہ قرار دیکر معطل کر دیا ۔ذرائع کے مطابق گلگت سے تعلق رکھنے والے نوجوان سماجی رہنما ڈاکٹر صغیم ضیاء نے ٹی بی کنٹرول پروگرام گلگت بلتستان میں نیشنل پروگرام آفیسر کی خالی اسامی پر غیر مقامی امید وار کی تعیناتی ڈی جی ہیلتھ ٹی بی کنٹرول پروگرام کیخلاف چیف کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ادارے کی جانب سے مشتہر شدہ اسامی کیلئے مقامی امید واروں کی موجودگی کے باوجود دوسرے صوبے سے تعلق رکھنے والیفرد کی تعیناتی غیر قانونی اور مقامی امید واروں کی حق تلفی کے مترادف ہے جس کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے ۔درخواست میں انہوں نے ڈی جی ہیلتھ اسلام آباد کے علاوہ منیجر ہیومن ٹی بی کنٹرول پروگرام اور خالی اسامی پر تعینات ہونے والے شخص کو بھی فریق بنایا تھا ۔جس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد چیف کورٹ نے ڈاکٹر صغیم ضیاء کے حق میں فیصلہ دیدیا ۔دریں اثناء ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے بھی ٹی بی کنٹرول پروگرا م میں غیر قانونی تقرری کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے اسے فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button