گلگت بلتستان

ضلع ہنزہ نگر میں محکمہ زراعت کی جانب سے زرعی نمائش 2014کا انعقاد

agri001

(اکرام نجمی۔ہنزہ نگر) محکمہ زراعت گلگت بلتستان کی جانب سے ہنزہ کے ایک مقامی ہوٹل میں زرعی نمائش 2014کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ ،محکمہ زراعت کے نمائندوں کے علاوہ علاقے کے مختلف سول سوسائٹی آرگنائزیشز کے نمائندوں نے شرکت کی نمائش میں علاقے کے زمینداروں نے اپنے پھل اور ڈرائی فروٹ کو بہترین پیکنگ کے ساتھ رکھے تھے ۔

نمائش میں شریک مہمانوں نے مختلف اسٹالز کا معائینہ کرتے ہوئے ہنزہ نگر کے پھلوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے اس نمائش کو علاقے کے زرعی مصنوعات کو ترقی دینے کے سلسلے میں ایک مثبت قدم قرار دیا۔

یاد رہے کہ محکمہ زراعت گلگت بلتستان جاپان کے ایک ادارہ جائیکا اور مقامی ایل ایس اوزکے ساتھ ملکر علاقے کے زرعی مصنوعات کی ترقی کیلئے کام کررہا ہے اور اس سلسلے میں کئی مقامی زمینداروں کو جاپان میں تربیت دی جارہی ہے ۔

agri pic002

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button