تعلیم

سابق ڈائریکٹر تعلیم حاجی عبد الرحیم کا ہر قدم، ہر کام ،ہر سانس تعلیم کے لئے تھا سید زاکر حسین DDEگانچھے

pic

گانچھے (حبیب الرحمان ) سابق ڈائریکٹر تعلیم حاجی عبد الرحیم کے کیانتقال پر تعزیتی اجلاس ہائی سکول خپلو میں منعقد ہوئی جس کی صدارت DDEگانچھے سید زاکر حسین نے کی اجلاس میں سر کر دگان قومی عوامی نمائیدگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی میزبان محفل ہائی سکول خپلو کے ہیڈ ماسٹر محمد جعفر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بحیثیت استاد بحیثیت ہیڈ ماسٹرحاجی عبد الرحیم کو اپنے آئیڈیل سمجھتا ہوں ان کی تعلیمی خدمات ناقابل فراموش ہیں سابق ہیڈ ماسٹر گرل ہائیر سکنڈری سکول خپلو آے آر ثالث نے اپنے اشعار کے ذریعے محترم کی خدمات اور عادات کو آجاگر کیا حاجی محمد سیلم نے اپنے کاس فیلو ہونے کے واقعات اور ان کے زیر نگرانی کام کرنے کی تجربات سے اپنے محبت کا اظہار کیا غلام حسین سابق ممبر قانون ساز اسمبلی اپنے خطاب میں کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں صرف اور صرف حاجی عبد الرحیم کی محنت کوشش کا بدولت ہے اوو کہا کہ وہ ایک علم کا شمع تھے سید زاکر حسین DDEگانچھے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی شخصیت کسی تعریف کے محتاج نہیں ان کا ہر قدم ہر کام ہر سانس تعلیم کے لئے تھا انہوں نے کہا کہ وہ ایک مخلص انسان تھے یہی وجہ ہے کہ گانچھے کی تاریخ کا پہلا تعزیتی اجلا س ہے ۔آج گانچھے کے اس تعلیمی درسگاہ میں مرحوم کی سوچ اور وژن شامل ہے تقریب کے آخر میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button