صحت

ہنزہ نگر سمیت گلگت بلتستان میں پولیو کا کوئی مریض نہیں ہے، اسسٹنٹ کمشنر موسی رضا

ہنزہ نگر (بیورو رپورٹ )اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویثرن ہنزہ سید موسیٰ رضا نے ہنزہ محکمہ صحت ہنزہ نگرکے زیر اہتمام پولیو مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں خوش قسمتی کے ساتھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہنزہ نگر نہ صرف بلکہ گلگت بلتستان میں کوئی پولیو کیسز نہیں ہے۔ محکمہ صحت ہنزہ نگر کو مبارک باد دیتا ہو ں کہ عوام ہنزہ نگر محکمے کے ساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کسی قسیم کی کوتاہی نہیں کرتے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں انتہائی ہوشیاری کے ساتھ دیکھنا ہو گا جہاں پر کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ ہو کیونکہ ہمارا چھوٹی سی غلطی پورے معاشرے مسلہ بہ بن جائے۔اس لئے محکمہ صحت ہنزہ نگر اور دیگر لائن دیپارٹمنٹ اس قومی مہم میں اس کے ساتھ برابر کے شریک ہو اور محکمہ صحت ہنزہ نگر کی ہر ممکن مدد کرے۔

اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے محکمہ صحت گلگت بلتستان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اج کے زمانے میں چھوٹے سے بڑے تک ذرئع ابلاغ کے ساتھ وابسطہ ہے ان کو چاہیے کہ موبائل کمپنیوں کے ساتھ اشتراک سے پولیو مہم کے آغاز کے ساتھ ہی ایک میسج ہر ایک کے موبائل پر جانا چاہیے تاکہ عوام کو اس مہم سے آگاہی ہواس کے علاوہ انھوں نے کہا کہ ہنزہ نگر کے داخلی اور کارجی راستوں پر کڑی نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے جہاں سے کوئی بھی بچہ بغیر پولیو پلائیں کسی دوسرے اضلاع میں چلے ۔اس لئے ضلع انتظامیہ محکمہ صحت ہنزہ نگر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے۔اس موقع پر ڈی ایچ او ہنزہ نگر ڈاکٹر شیر حافظ نے بریفنگ دیتے کہا 8سے10دسمبر تک ڈاکٹر ز پیرامیڈیکل سٹاف اور لیڈی ہیلتھ ورکرز اس مہم میں بھر پور طریقے سے مہم کا آغاز کرینگی اور ہنزہ نگر میں 15ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے۔جس کے لئے ضلع بھر میں مختلف ٹیموں کو تشکیل دی گئی ہے۔ تین دن کے اس مہم کے بعد چھوتے دن بھی اگر خدا نہ خواستہ کسی بھی بچہ اس قطرے سے محروم ہونگے چوتھے دن ان کو پلا ئے جائینگے پولیومہم کے تقریب سے ڈاکٹر خواجہ خان ، ڈاکٹر بیگ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ سید موسی رضا ،ڈی ایچ او ہنزہ نگر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کی افتتاح کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button