گلگت بلتستان

ضلعی انتظامیہ جھیل جمنے سے قبل تحصیل گوجال کو خوراک اور پیٹرولیم مصنوعات پہنچائے گی، ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر

ہنزہ (اعجاز مسگری) : ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہنزہ نگر تحصیل گوجال کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے گی۔جھیل جمنے سے قبل تحصیل گوجال کو خوراک کی مناسب مقدار اور پیٹرولیم مصنوعات پہنچائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجال ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیئرمین برکت اللہ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کی۔وفد میں مہربان شاہ،علی نظر،نیت شاہ،خلیل احمد،داد علی شاہ،امین اور دیگر شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے وفد کو یقین دلایا کہ گلمت اور سوست میں یوٹیلٹی سٹورز بحال کئے جائیں گے اور گوجال میں اشیاء خوردونوش کے سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عطاء آباد جھیل پر ڈی ایچ او ہنزہ نگر کی زیر نگرانی موجود ایمبولنسز میں سے ایک ایمبولنس کو پبلک سروس کیلئے استعمال کیا جائیگا۔اس سے قبل ڈپٹی کمشنر کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے گوجال ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وفد نے کہا کہ تحصیل گوجال کے کے ایچ متاثرین کو معاوضے نہ ملنے کی وجہ سے متاثرین شدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ گوجال میں قائم دو یوٹیلٹی سٹورز بند ہیں۔اسکے علاوہ عطاء آباد جھیل پر پہلے 20کلو میٹر کی مسافت کا کرایہ 100روپے تھا اب چار کلومیٹر پر بھی کشتی مالکان 100روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں۔گلمت اور سوست کے درمیان کرایے بھی بہت زیادہ ہے۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ گوجال کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ سے بھی ملاقات کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button