ایچ آئی وی ایڈز سے آگاہی کےلیے سیشن کا انعقاد

ایچ آئی وی ایڈز سے آگاہی کےلیے سیشن کا انعقاد

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+
PSCR
گلگت(فرمان کریم) انجمن ہلال احمر کی جانب سے صحافیوں کے لئے گلگت پریس کلب میں ایچ آئی وی ایڈز سے آگاہی کے متعلق ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صحافیوں کو ایچ آئی وی کے پھیلنے اور اس سے بچاؤ کے متعلق بتایا گیا۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایچ آئی وی سے بچاو کے لئے سرکاری ادارے موجود ہے لیکن فنڈکی کمی کے باعث ایچ آئی وی ایڈز کا کام معطل ہے۔ انجمن ہلال احمر گزشتہ 6 سال سے گلگت بلتستان میں ایچ آئی وی پر کام کررہا ہے۔ انجمن ہلال احمر کے پاس معیاری ادویات موجود ہے۔ انجمن ہلال احمر نے کمیونٹی سطح سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹی سمت پولیس فورس کو فسٹ ایڈ کی تربیت دی جاچکی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 2006 میں گلگت بلتستان میں 4 افراد میں ایچ آئی وی کے وائرس کا انکشاف ہوا تھا جن کا علاج جاری ہے۔ گلگت بلتستان میں ایچ آئی وی کی روک تھام کے لئے حکومت پاک چایئنا بارڈ سوست کے مقام پر سکرینگ کا بندوبست کرے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ صحافی اپنے قلم کے ذریعے معاشرے میں اس موذی بیماری کے بارے میں شعور وآگاہی اُجاگر کرے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔