گلگت بلتستان

سماجی شخصیت وزیر فرمان علی اورجنرل سیکریٹری پی پی پی ویمن ونگ شیرین فاطمہ کی طاہرہ طاہرہ یعسوب کو گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ایس پی بننے پر مبارکباد

SP

شگر(عابدشگری) سابق نائب صدر گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ،معروف سماجی شخصیت وہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ممبر وزیر فرمان علی ایڈوکیٹ اور جنرل سیکریٹر ی ویمن ونگ پی پی پی گلگت بلتستان وسابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی شیرین فاطمہ نے طاہرہ  یعسوب کو گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ایس پی بننے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر فرمان علی نے کہا ہے کہ طاہرہ  یعسوب کی ایس پی پروموشن سے گلگت بلتستان کی خواتین کا مورال بلند ہوجائے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایس پی طاہرہ پولیس کیلئے ایک رول ماڈل بننے کیساتھ جرائم پیشہ افراد کیلئے بھی دہشت کی علامت بن جائیں گی۔

شیرین فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی ترقی میں شمولیت پر یقین رکھتی ہےاور اس کی ایک اچھی مثال طاہرہ کی ایس پی پر پروموشن ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اپنی اقتدار کے آخری دنوں میڈم طاہرہ کو ایس پی پر ترقی دیکر خواتین کیساتھ امتیازی سلوک کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اسمبلی میں خواتین کی حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی۔ میڈم طاہرہ کی اس عہدے پر ترقی سے گلگت بلتستان کی خواتین بہت خوش ہیں اور امید ہے کہ وہ پولیس میں ایک فرض شناس اور قابل آفیسر کی کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button