گلگت بلتستان

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی طرف سےتھوئی پاور پروجیکٹ کرپشن میں ملوث آفیسروں کے خلاف کارروائی کا حکم

 چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے باونس چیکس میں ملوث پی ڈبلیوڈی اورٹریژری آفسس کے تمام ملوث آفیسروں کے خلاف چارج شیٹ بنانے اور کارروائی کا بھی
 حکم دیدیا

Corruption-Arrow-Sign1-630x286

گلگت (پ ر)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سلطان سکندر راجہ نے 1.3میگا واٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ تھوئی یاسین میں پی ڈبلیو ڈی کے ان آفیسروں کے خلاف E&Dرولز کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے جو ٹھیکیدارکو فائدہ پہنچانے،سکیم کی قیمت جان بوجھ کر کم کرنے اور ٹینڈر غلط طریقے سے دینے میں ملوث رہے۔

میر احمد خان،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،نجمہ فرمان P&Dاور فیصل عثمان پر مشتمل کمیٹی ان افیسروں کے خلاف چارج شیٹ تیار کر ے گی اور اگر الزامات ثابت ہوئے تو ایف آئی آر (IR )درج کرائی جائے گی۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سلطان سکندر راجہ نے اس سکیم کو جو کہ مکمل ہونے سے پہلے ہیDPسے ختم کیا گیا دوبارہ ADPمیں شامل کر کے جلد ہی مکمل کرنے کا حکم بھی دیدیا ہے۔

دوسری جانب سیکریٹری فنانس کی سربراہی میں بنایے گیے کمیٹی نے باونس چیکس میں ملوث پی ڈبلیوڈی اورٹریژری آفسس کے ذمہ دار آفیسروں کے خلاف ہونے والی انکوائری مکمل کی۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سلطان سکندر راجہ نے پی ڈبلیو ڈی اور ٹریژری کے ان تمام ملوث آفیسروں کے خلاف چارج شیٹ بنانے اور کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔یاد رہے کہ پی ڈبلیو ڈی اور ٹریژری آفیسرز کے بے ضابطگیوں کی وجہ سے چیکس جون 2014ء میں بائونس ہوئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button