گلگت بلتستان

سانحہ پشاور انسانیت کے خلاف جرم ہے، گلگت میں احتجاجی مظاہرے، کاروبار بند

 

 گلگت( فرمان کریم) پورے پاکستان سمت گلگت میں بھی سانحہ پشاور کے خلاف احتجاج کیا۔ اور شہید ہونے والوں کو سلام پیش کیا۔ لواحقین سے اظہار ہمدردی کے لئے تاجروان نےکاروبار بھی بند رکھا.  اور مختلف چوراہوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا. شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کیگئی۔

شہر میں پہلا احتجاجی جلسہ اتحاد چوک پر سول سوسایئٹی کی طرف سے رکھا گیا. مقررین نے کہا کہ جلد از جلد دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سرعام پھانسی دی جائے۔

اسلامی جمعیت طلبہ کی طرف سے سانحہ کے خلاف کلمہ چوک کشروٹ میں احتجاج کیا اور شہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس او کے زیر اہتمام ایک ریلی ہسپتال روڈ سے برآمد ہوئی اور اتحاد چوک پر ایک جلسے کی شکل اختیار کیا۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سکرٹیری ایم ڈبلیو ایم جی بی شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔ اُنہوں نے شہدا کوسلام پیش کیا۔

کنوداس میں سکول کے طلباء اور سول سوسایئٹی کی طرف سے ریلی نکالی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو جلداز جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔

آئی ایس او خواتین ونگ کی طرف سے قراقرم یونیورسٹی کے طالبات اور دیگر نے حیات شہید سکول این ایل آئی مارکیٹ میں شہدا کی  یاد میں شمع روشن کئے۔ سانحہ میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے تمام سکولوں میں طلباء وطالبات نے فاتحہ خوانی کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button