گلگت بلتستان

قراقرم یونیورسٹی سینٹ نے سابق وائس چانسلر کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا، تنزلی کے شکار افسران بحال

گلگت (عبدالرحمان بخاری سے ) قراقرم یونیورسٹی سنیٹ نے محمد حسین اور میر تعظیم اختر کی تنزلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا اور ڈپٹی ڈاریکٹر تعلقات عامہ شاھد علی شگری کو ان کے عہدے پر دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی. ان افسران کو سابق وی سی ڈاکٹر نجمہ نجم نے سات ماہ قبل انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ھوے بے بنیاد کیس میں ملوث کر کے محمد حسین کو گریڈ 20 سے 19 میں میر تعظیم اختر کو 19 سے 18 میں تنزلی کی تھی اور شاہد علی شگری کو حکم عدولی کا الزام لگا کر اصل زمہ داری سے ہٹا کر غیر متعلقہ شعبے میں تعینات کیا تھا یونیورسٹی سینیٹ نے ڈاکٹر نجمہ نجم کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ھوے منسوخ کردیا اور محمد حسین کو ڈاریکٹر منصوبہ بندی و ترقیات ،میر تعظیم کو ڈاریکٹر کوالٹی سیل اور شاہد علی شگری کو ڈپٹی ڈاریکٹر تعلقات عامہ تعینات کر کے یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹفکیشن جاری کردیا. 
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button