گلگت:پولیس کی بغیر کاغذات کے موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی

گلگت:پولیس کی بغیر کاغذات کے موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت( فرمان کریم) گلگت میں امن امان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس فورس نے شہر کے مرکزی شاہراہوں پر ناکہ لگا کرموٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی۔

ایس پی گلگت محمد علی ضیائ کے احکامات پر پولیس نے شہربھر میں بغیر کاغذات کے چلنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کر کے سینکڑوں موٹر سائیکلوں کو پولیس لائن کنوداس میں جمع کیا ۔ واضع رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے شہر میں موٹر سائیکل کی چوری میں اضافہ ہورہا ہے۔ لیکن پولیس ان نامعلوم چوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ عوامی حلقوں نے ایس پی کی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرکے انہیں گرفتار کیا جائے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔