گلگت بلتستان

گلگت: کرسمس کا تہوارسادگی سے منایا گیا

گلگت(فرمان کریم) ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی عیسائی برادری نے حضرت عیسیٰ ؑ کی ولادت (کرسمس )کا دن منایا گیا۔ مرکزی تقریب ڈیفنس کالونی چرچ جوٹیال میں منعقد ہوئی۔ جس میں عیسائی برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سانحہ پشاور کے باعث تقریب سادگی سے منائی گئی۔ اس موقع پر پشاور سکول کے شہدا کی ا یصال ثواب ، لواحقین کو صبر، ملک کی سلامتی ، دہشت گردی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداکی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ تقریب کے آخری میں کیک کاٹاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button