چترال

انجمن ترقی کھوار حلقہ تورکھو چترال کے انتخابات مکمل

چترال (بشیر حسین آزاد) کھوار زبان کے فروغ اور ترقی کے لئے سرگرم عمل ادبی تنظیم انجمن ترقی کھوار حلقہ تورکھو چترال کے انتخابات معروف شاعر، ادیب اور کھوار ڈکشنری کے مصنف ناجی خان ناجی کے زیر نگرانی مکمل ہوگئے۔ قاری سید حکیم ہاشمی کو سرپرست اور نورالہادی کو صدرمنتخب کیاگیا۔

دو سال کے لئے منتخب ہونے والے دیگر عہدیداروں میں علی احمد خان نائب صدر، شیر نبی خان سیکرٹری، شریف عالم سہیم جائنٹ سیکرٹری ، دیدار ارمان دیدار خازن اور رحمن راہی پریس سیکرٹری شامل ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نورالہادی نے کہاکہ انجمن کے اراکین کے توقعات پر پورا اترتے ہوئے اس علاقے میں ادبی سرگرمیوں کے ذریعے کھوار زبان وادب کی خدمات میں تمام تر توانائی، صلاحیتیں اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تورکھو کا حلقہ ہمیشہ سے انجمن ترقی کھوار کا ایک متحرک اور فعال یونٹ کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button