گلگت بلتستان

انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی سے ہمکنار ہوگی، آفتاب حیدرکا بینظیر بھٹو کی برسی پر خطاب

IMG_4018
گلگت( فرمان کریم) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سکرٹیری و سابق مشیر جنگلات و جنگلی حیات آفتاب حیدر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کامیابی کے ساتھ حکومت کر کے عوام کے سامنے سرخرو ہوئی ہے. پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے۔ اور آیندہ الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی گلگت بلتستان عوام کی طاقت سے اپنے کامیابی میں ہمکنار ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بے نظیر بھٹو شہید کے ساتویں برسی کی دُعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ پپیلز پارٹی کا گلگت بلتستان کے عوام پر بہت احسانات ہیں ۔ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے ساتھ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے قیائم امن کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیے ہیں ۔ پاکستانمیں جہوریت کی بحالی بے نظیر بھٹو نے اپنے جان کا نظرانہ پیش کرکے پیپلز پارٹی کا روایات برقرار رکھا ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹوسے لے کر پی پی پی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی لے رکھی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پپیلز پارٹی کے رہنما و سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد نے کہا کہ پی پی پی کے دور میں گلگت بلتستان کے عوام خوشحال زندگی گزر رہے تھے۔ اور مستقبل میں بھی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی ۔ ہمارا سر عوام کے سامنے فخر سے بلند ہے۔ مسلم لیگ (ن) صرف اخبارت میں زندہ ہے ۔ حفیظ الرحمن اپنے محلے میں نہیں نکل سکتے ہیں ۔ عوام کا اعتماد مسلم لیگ سے اُٹھ چکا ہے۔ہم نے عوام کو اُن کے بنیادی حقوق اُن کے دہلیز پر پہنچا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت کروڑوں مستحق خاندان بہتر زند گی گرز رہے ہیں ۔ خواتین ونگ کے صدر و سابق مشیر سیاحت و ثقافت سعدیہ دانش نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں خواتین کو سیلف امپورمنٹ کے تحت اُن کے حقوق دیے۔ گلگت بلتستان میں خواتین بنک، خواتین پولیس اسٹیشن، فسٹ ویمن بنک سمت خواتین کو دیگر سہولیات بہم پہنچائے ہیں ۔ قانون ساز اسمبلی مین خواتین کے حقو ق کے بل منظور کراوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات رانا نظیم، سابق ممبر قانون محمد ایوب شاہ، سابق ممبر اسمبلی یاسمین نظر ، جنر ل سکرٹیر ی خواتین ونگ یاسمین فدا علی اور دیگر مقررین نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید آج سے سات سال پہلے پاکستان کی استحکام اور بقا کی خاطر اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شہید ہوئے ۔ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اس ملک کی استحکام اور تعمیر وترقی میں پیپلز پارٹی کے شہید رہنما کا خون شامل ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے انتہائی نامساید حالات میں گلگت بلتستان کی حکومت کو بخوبی چلایا۔ اور اپنی تما م صلاحیتوں کو گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی اور امن امان کےلئے صرف کیا۔ اور انشااللہ آیندہ بھی گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اپنی موجودہ کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے الیکشن میں جیتے گا۔ اور عوام حکومت بنائے گی ۔ اُنہوں نے پارٹی کے اعلیٰ عہداداروں سے اپیل کی کہ اپنے اختلافات کو بھلا کر پارٹی کی فعالی ، جیالوں کی طرف تو جہ دی جائے۔ کارکنوں اور پارٹی کے اند ر جو اختلافات ہیں سب مل کر اس کے حل کرنے میں کردار ادا کرے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button