گلگت بلتستان

گلگت میں گلاف پراجیکٹ کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

IMG_4266

گلگت( فرمان کریم) گلاف پراجیکٹ پاکستان اور گلگت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے مشترکہ تعاون سے گلاف کواڈینشن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت عبدالشکور نے کہاکہ پچھلے دس سالوں میں گلوبل وارننگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ دنیا میں ماحولیاتی آلودگی کے باعث موسمیاتی تبدیل میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ معشیت کی ترقی کے ساتھ ساتھ زمینی نقصانات بھی بڑھنے لگے ہیں۔ ان زہریلی گیس کی وجہ سے انسانی زندگی اور گلوبل وارننگ پر بہت اثراانداز ہوتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا میں گلیئشر کی تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ اگر بروقت ان قابو نہیں پالیا گیا تھا تو اگلے دس سال میں صاف پانی کے ذخائز ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے گلاف فلیڈ مینجرسید زاید حسین پائلیٹ ویلی میں کئے گئے کمیونٹی ہیڈڈایزسئٹر مینجمنٹ اور حفاظتی اقدامات پر تفصلی بریفنگ دی۔ ورکشاپ میں ضلع گلگت کے عمائدین اور ایل ایس اوزکے نمایئندوں نے شرکت کی اور اپنے علاقے میں ہونے والے حادثات اور ان کے نقصانات کے بارے میں بریفنگ دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button