گلگت بلتستان

الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی طرف سے پچاس نادار افرادکو وہیل چیرز فراہم کیے گئے

2

گلگت(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے 50مستحق معذور افرادمیں ویل چیئر تقسیم کر دئیے ۔اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ،جس میں بحیثیت مہمان خصوصی صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن 2010 سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بلا امتیاز رنگ نسل اور مذہب ، انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ ادارے نے کئی منصوبے کامیابی سے مکمل کر لئے ہیں ، متاثرین کے مدد ہمارا اولین فریضہ ہے، انقریب خپلو کے متاثرین میں خوراک تقسیم کی جائیگی، جبکہ الخدمت فاونڈیشن غریب اور مستحق افراد میں ونٹر پیکیج بھی تقسیم کیا جارہا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نظام الدین سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی جی بی ،مولانا شیر محمد ایاز امیر جماعت اسلامی گلگت شہر ، جمشید خان سابق ڈسٹرکٹ کونسلر گلگت ، پروفیسر مولانا زاکر اللہ عزیزی نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے ویل چیئرز تقسیم کر کے معذوروں کی اہم ضرورت پوری کر دی ہے ۔ ادارہ ہر مشکل میں مصیبت زدہ افراد کی امداد کیلئے ہمہ وقت کردار ادا کرتا ہے ،معاشرے کے مستحق، غریب ، یتیم اور ناداروں کی خدمت ہمارا اولین فریضہ ہے ، اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے الخدمت فاونڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے۔تقریب میں پروگرام منیجر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان محمد طاہر رانا نے پروگرام کا تعارف پیش کیا ۔ دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button