گلگت بلتستان

ایچ آر سی پی گلگت بلتستان کے آئیندہ انتخابات کو مانیٹر کریگا، اسرار الدین اسرار کی الیکشن کمیشن سے گفتگو

SAM_6011

گلگت (نمائندہ خصوصی) ہیو مین رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) گلگت بلتستان کے صوبائی کو آردنیٹر اسرار الدین اسرار نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سید طاہر علی شاہ کو انسانی حقوق کمیشن کے مبصرین کی طرف سے گلگت بلتستان کے گزشتہ عام انتخابات کو ماینٹر کرنے کے بعد تیار کی گئی رپورٹ پیش کردی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان سید طاہر علی شاہ نے ایچ آر سی پی کی رپورٹ کو سراہا اور کہا کہ اس رپورٹ سے ہمیں گزشتہ انتخابات میں جو کمی بیشی تھی اس کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ایچ آر سی پی کی انسانی حقوق اور جمہوریت کیلئے خدمات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق اور دیگر غیر جانبدار ادارے اور عوام کے تعاون سے آئیندہ انتخابات کو شفاف بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئیندہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے کمپیوٹرازڈ ووٹر لسٹیں تیار کر رہے ہیں جس سے جعلی ووٹ کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گا۔

اس موقع پر ایچ آر سی پی کے صوبائی کوآرڈنیٹر اسرار الدین اسرار نے کہا کہ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو با اختیار اور خود مختار ادارہ بنانے کے لئے حکومت کو ہر ممکن اقدامات کرنے چاہیے اور اس مقصد کے لئے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہئے۔ اسرار الدین اسرار نے کہا کہ ایچ آر سی پی گلگت بلتستان کے آئیندہ انتخابات کو بھی مانیٹر کریگا۔

انہوں نے الیکشن کمشنر کو ایچ آرسی پی کے کا م اور سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایچ آرسی پی اور الیکشن کمیشن کا تعلق آئیندہ بھی برقرار رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button