گلگت بلتستان

شگر، معروف عالم دین شیخ جعفر علی اللہ کو پیارےہو گئے،سپرد خاک

Shiekh Jaffer copy

شگر(عابد شگری) آہ شیخ جعفر علی ذاکری اب ہمارے درمیاں نہیں رہے۔شگر کی عوام ایک عالم باعمل و باکردار سے جدا ہوگئے۔ معروف عالم دین و ذاکر اہلیبیت ؑ شیخ جعفر علی ذاکری کو آہوں اور سسکیوں میں ان کے آبائی علاقہ نیاسلو باشہ میں سپردخاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مرحوم شیخ جعفر کچھ دن پہلے بیماری کی حالت میں سی ایم ایچ سکردو میں داخل تھا انہیں خون کی الٹیاں ہرہے تھے۔ جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں فوری راولپنڈی منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم فلائٹ میں سیٹ کنفرم نہ ہونے کی بناء پر ان کو پنڈی نہ جاسکا تھا تاہم گذشتہ رات وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ان کی جسد خاکی کو قافلے کی شکل میں سی ایم ایچ سے شگر سنٹر لایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر بڑی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئی ۔خواتین و حضرات ان کی جنازے پر زاروقطار گریہ کرتے رہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ شگر سید طہٰ موسوی نے کہا کہ مرحوم شیخ جعفر علی کی وفات سے شگر ایک عالم باعمل سے محروم ہوگیا۔آپ نہایت پرہیزگار،متقی اور باکردار شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے نامصائب حالت میں دین کی خدمت کو جاری رکھا۔اس کے بعد ان کی جنازے کو قافلے کی صورت میں ان کی آبائی علاقہ نیاسلو باشہ لے جایا گیا جہاں انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔یاد رہے مرحوم شیخ جعفر علی ذاکری انتہائی ملنسار شخصیت کا مالک تھا۔انہوں نے زندگی کی بیشتر حصہ شگر کے مختلف علاقوں الچوڑی اور شگر سنٹر میں دین کی خدمت میں گزاری انہوں نے کئی مدرسوں اور مسجدوں کو آباد کیا۔ان کی زندگی کے آخری ایام میں وہ نہایت کسمپرسی کی زندگی گزاررہے تھے۔وہ شگر سنٹر میں گذشتہ کئی سالوں سے رہائش پذیر تھی ۔انہوں میں لواحقین میں ایک بیوہ اور پانچ بچیوں کو چھوڑا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button