تعلیم

قراقرم یونیورسٹی میں داخلے کے لیے نشستیں محدود کر کے غریبوں پر تعلیم کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں، این ایس ایف گلگت بلتستان

گلگت (پ۔ر) نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کے مرکزی دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں داخلے کے لیے محدود سیٹ رکھ کر غریبوں کے بچوں کے لیے تعلیم کے دروازے بند کرنے کی مذموم سازش ہورہی ہیں۔موجودہ طبقاتی نظام تعلیم کے اندر کوٹہ سسٹم غریبوں کے لیے منہگی پڑے گی ۔ میرٹ کے نام پر نچلے طبقہ کو تعلیم سے دور رکھنا معاشرے میں بے یقینی کا سبب بنے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ میرٹ کے تحت اس معاشرے میں داخلہ دی جاتی ہیں جہاں امیر اور غریب کے بچے ایک ہی نظام میں تعلیم حاصل کرے جہاں امیر ذادے تعلیم خرید لیے اور غریب کے بچے ٹاٹ سکول سے پڑھے وہاں مخصوص نیشتیں رکھنا سراسر ناانصافی ہیں ۔بیان میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ فوری طور پر ان طلبہ و طالبات کو میں داخلہ دیا جاہیں جن کو نام نہاد میرٹ کے نام پر داخلہ سے محروم رکھاگیا ہیں۔ بیان میں مذید کہا گیا ہے ایم فل اور ماسٹرز کے طلبہ سے فیسوں کی وصولی فوری ختم کیا جایے اور جن طلبہ وطالبات کو فیسوں کی عد م ادایہگی پر ڈی ایم سی نہیں دی جارہی ہیں ان کو فوری طور پر جاری کیا جاے ۔فیسیں معاف ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ ایچ ای سی سے ابھی تک مطلوبہ رقم وصول کرنے میں ناکام رہا ہے اور اپنے ناکامی کو چھپانے کے لیے طلبہ و طالبات کوتنگ کیا جارہا ہیں۔واہس جانسلر سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیکر طلبہ و طالبات کے مساہل حل کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button