تعلیم

گرلز گائیڈذ اور بوائے اسکاوٹس کے لئے تین روزہ ابتدائی طبی امداد کا تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر

1
گلگت( پریس ریلز) آغا خان لوکل کونسل کے ذیلی ادارے کمیونیکشن اینڈ پبلکیشن اور ہیلتھ بورڈ کے مشترکی تعاون سے گرلز گائیڈ اور بوائے اسکاوٹس کے لئے تین روزہ ابتدائی طبعی امداد کا تربیتی ورکشاپ اختتامپذیر ہوا۔ ا ختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن ہلال احمر کے فسٹ ایڈ کواڈینئٹر عزیز علی نے کہا کہ روز بروز سے حادثے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسے حادثات کو کم کرنے کے لئے کمیونٹی اور خاص کر معاشرے میں تعلیم یافتہ افراد کو تربیت یافتہ ہونے کی ضرورت ہے۔مگر افسوس کی بات ہے کہ معاشرے میں شعور وآگاہی نہ ہونے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔ کمیونٹی کو ایسے موقع سے فائد اُٹھانا چاہیے۔ چیئرمینکمیونیکشن اینڈ پبلکیشن گری خان نے کہا کہ امید اہے کہ اسکاوٹس اور گرلز گایئڈ ایسے موقع سے فائدہ اُٹھا کر اپنے محلے، گاؤں اور گھر میں حادثات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ سائنس نے جتنی ہماری زندگی آسان کی ہے اتنے ہمارے زندگی خطر ے میں بھی ہے۔ افراد فسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کر کے انسانی جان بچانے میں کردارادا کر سکتے ہیں۔ اس تین روزہ ورکشاپ میں شرکاء کو آگ سے بچنے، ٹریفک حادثے سے بچنے، دیگر حادثات سے بچاؤ کے عملی طریقے بتائیں گئے۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں نے شرکاء ورکشاپ میں اسناد تقسیم کئے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button