سیاست

گلگت حلقہ تین سے متعدد افراد تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

گلگت(نعیم انور) حلقہ 3ضلع گلگت سے پی پی پی،مسلم لیگ(ن)،ایم اکیو ایم اور مشرف لیگ کے درجنوں مقا می پا رٹی رہنماوں اور کا رکنوں نے اجتما عی طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیا ر کی،اتوار کے روزتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ گلگت میں نئے شامل ہونے والے ورکروں کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دنیور اور سلطان آباد کسے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے تحریک انصاف کی صوبائی قیادت اور پارٹی پالیسی پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کیا۔کارکنوں نے گو نواز گواور گو زرداری گو کے نعرے لگائے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے صوبائی کنونئرحشمت اللہ خان، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رحمت اللہ ،ضلع گلگت کے صدر فاروق احمد،ضلع ہنزہ نگر کے صدر عزیز احمد سمیت تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے تحریک انصاف کے صوبا ئی کنو نئر حشمت اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نو جوانوں کی جما عت ہے جس ملک کے نو جوان بید ار ہو تے ہیں تو وہ ملک تر قی کر تی ہے ،آج پا کستان کے نوجوان بیدار ہو چکے ہیں اور عمران خان نے نوجوانوں کو شعور دیاہے اور پا کستا ن کے نوجوان آ ج اپنے حقوق کیلئے کھڑ ے ہو ئے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس گلگت بلتستا ن کی ترقی کیلئے ایک جا مع پلان موجود ہے،آنے والے الیکشن کے بعد تحریک انصاف کو حکومت بنا نے کا مو قعہ ملا تو ہم یہاں کی کرپٹ نظام کا خاتمہ کر دینگے۔ترقیا تی فنڈز کو بلدیا تی اداروں کے زریعے خرچ کر ینگے،عوام کا معیا ر زندگی بلند کرینگے،ہسپتالوں کا نظام درست کر کے عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فرہم کرینگے ۔تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ معیا ری تعلیم فرہم کرینگے،اُنکا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں کی ناقص پا لیسیوں کے با عث آج ہما را علاقہ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے ،ہم آبی وسائل سے بھر پور استفادہ حاصل کر کے ملک کو روشن کر لینگے ،تحریک انصاف ملکی ایوانوں میں جا گیر داروں اور سرمایہ داروں کی جگہ غریب اور متو سط طبقے کے بچوں کو دیکھنا چا ہتی ہے ،عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔تقریب سے صوبا ئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رحمت اللہ کا خطا ب کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں دو فرقوں میں بٹ گئی ہیں اور فرقوں کی بنیا د پر سیا ست کرتے ہیں مگر تحریک انصاف فر قہ وارانہ سیا ست سے پا ک جما عت ہے جس میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی موجود ہیں ۔آنے والے انتخابات میں عوم فرقہ پرستی اور برادری کی سیاست سے نکل کر ایماندارلوگوں کا انتخاب کریں اور تحریک انصاف ایماندار لوگوں کو ٹکٹ دے گی۔تقریب سے عزیز اللہ،فاروق احمد،شیخ بہرام ،فقیراور دیگر رہنماوں نے بھی خطا ب کیا۔قبل ازیں پارٹی میں نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو صوبائی کنونئر اور دیگر رہنماوں نے ہار پہنایا اور انہیں تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دی۔نئے شامل ہونے والے کاکنوں کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو انصاف کے لیے لڑ رہا ہے جبکہ دیگر جماعتوں پر چند کرپٹ لوگوں کا قبضہ ہو چکا ہے جن کا عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ہم حلقہ تین سے تحریک انصاف کو کامیاب بنائیں گے اور عمران خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں گے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button