گلگت بلتستان

ہنزہ میں ایل پی جی نایاب ہو گیا، عوام کی مشکلآت میں اضافہ

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) ہنزہ نگر میں ایل پی جی گیس غائب ہوٹلوں کے چھولہے بند عوام ہنزہ نگر خصوصاً کرایہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ہنزہ نگر ایل پی جی گیس ایسوسی شن کے صدر خیرواللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے گیس کی ریٹ نہ دینے اور خود ساختہ مجسٹریٹ امام داد نامی شخص کی من مانی کے باعث ایل پی جی گیس لانا ڈیلر زکے لئے ناممکن ہو گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ضلع انتطا میہ خاموش تماشی بن بیٹھے ہے۔خود ساختہ مجسٹریٹ ، ضلع انتظامیہ اور گیس ڈیلرز کے درمیان عوام کو خوار ہونا پڑ رہا ہیں۔ ہنزہ نگر کے مصروٖ ف ترین بازار علی آباد میں ایل پی جی کی شدید قلت کا سامنا ہونے کی وجہ سے نہ صرف سرکاری ملازمین بلکہ ہنزہ نگرکے عوام اس وقت ایل پی جی گیس کے لئے در پدر کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے اور بلخوص کرایہ دار اور ہنزہ نگر کے ہو ٹلوں کے چھولہے بچھ گئے ہیں۔ جبکہ قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویثرن ہنزہ عامر خان نے میڈ یا کو کہا کہ پانچ روز قبل گیس ڈیلرز کو حکم دیا تھا کہ جب تک گیس کی نئی قیمتیں انتظامیہ کی جانب سے ایشو نہیں ہو تا تب تک سابقہ ریٹ پر گیس فروخت کرنے کو کہا تھا مگر اس کے باوجود گیس ڈیلرز نے علاقے میں گیس کی بحران پیدا کیا ہے تاہم ایک دو روز کے اندر اس مسلے کو حل کیا جائے گا۔ ہنزہ نگر کے عوامی حلقو کی جانب سے نگران وزیر اعلی ٰ گلگت بلتستان شیر جہان میر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ ہنزہ نگر میں ایل پی جی گیس کے مصنوعی بحران کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ہنزہ نگر میں کام کرنے والے سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے ملازمین، عوام اور کاروباری حلقوں کی مشکلات حل ہو سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button