گلگت بلتستان

پی آئی اے: نااہلی کے باعث مسافروں کے سامان 4 دنوں سے اسلام آباد ایئرپورٹ پرپڑےہوے ہیں

گلگت ( فرمان کریم) پی آئی اے کی نااہلی کے باعث اسلام آباد سے گلگت سفرکرنےوالے مسافروں کے سامان اسلام آباد ایئرپورٹ پر رہ گیے۔ ذارئع کے مطابق 4 جنوری کو اسلام آباد سے گلگت آتے ہوئے پی آئی اے نے آور لوڈ کا بہانہ بناتے ہوئے مسافروں کے سامان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتار دیا اور مسافروں سے 5 جنوری کو گلگت ایئرپورٹ سے اپنے سامان وصول کرنے کا وعد ہ کیا۔4 دن گرزنے کے باوجود ان مسافروں کے سامان گلگت نہیں پہنچ سکا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ مسافروں کے ساتھ اپنا رویہ بہتر بنائے اور اسلام آبادایئر پورٹ پر پڑے ہوئے قیمتی سامان کو جلد از جلد گلگت پہنچائیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف عدالت کا دروزاہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر پڑے سامان میں مریضوں کے ادویات اور دیگر قیمتی سامان ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button