تعلیمگلگت بلتستان

گلگت: آئی ایس او کے زیر اہتمام پری بورڈ امتحان کا آ غاز ہوگیا

riaz 2

گلگت(ریاض علی )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام جماعت نہم و دہم کے امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں امتحان سے پہلے امتحان کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔ گلگت،دنیور، نگر،اور ہنزہ میں 7امتحانی مراکز قائم کیےگیےہیں۔ اس امتحان سے پہلے امتحان میں 600سے زائد طلبہ وطالبات  شامل ہیں۔

آئی ایس او گلگت گزشتہ 14سالوں سے کلاس نہم و دہم کے طلبہ و طالبات کو بورڈ امتحانات سے پہلے بورڈ طرز کے امتحان منعقد کراتا چلا آیا ہے تاکہ بورڈ پیپرز میں ان کو کسی بھی قسم کی کو ئی دشواری درپیش نہ ہو۔ یہ طلبہ و طالبات کے درمیان مقابلے کا ایک رجحان بھی پیدا کراتا ہے تاکہ اس دور جدید میں ان کے اندر کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی موجود نہ ہوں۔

riaz 1

سکریڑی ایجوکیشن آئی ایس او گلگت باسط علی نے میڈیا کے نمائندوں کوامتحان سے پہلے امتحان کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس اوکا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا ہیں تاکہ وہ ایک اچھا انسان بن سکیں۔ آئی ایس او گزشتہ 14 سالوں سے یہ امتحان منعقد کرتی آئی ہے تاکہ طلبہ و طالبات کے اندر مقابلے کا رجحان پیدا ہوسکیں اور وہ علم پر زیادہ توجہ دیں۔

اس امتحان میں ٹاپ 10پوزیشن ہولڈر ز کو مختلف انعامات سے نوازا جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button